Breaking

Monday, April 3, 2023

رمضان المبارک میں پیش آنے والے ایسے واقعات جنہوں نے دنیا کا نقشہ ہی بدل ڈالا



غزوہ بدر

رمضان کی ایک شام تھی  افطار کا وقت قریب تھا  نظریں وہیں ٹکی ہوئی تھیں جہاں سورج غروب ہوتا ہے لیکن روزہ ختم ہونے کے انتظار میں نہیں بلکہ دشمن کی فوج کے انتظار میں  یہ کوئی خیالی منظر کشی نہیں بلکہ ایسے کئی واقعات حقیقت میں پیش  آ چکے ہیں جس میں سرفہرست اسلام کی پہلی فتح غزوہ بدر میدان بدر میں فقط 313 کے لشکر نے اپنے سے دوگنی فوج کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا

 اسپین کی فتح کا آغاز

 اس کے بعد اسپین کی فتح کا آغاز سنہ 93 ہجری 20 تا 28 رمضان سپین کی فتح کا آغاز رمضان میں ہوا 12000 مجاہدین نے طارق ابن زیاد کی قیادت میں  ایک بڑی فوج کو شکست دی اور اسی معرکے میں دشمن فوج کا سپہ سالار کنگ روڈرک مارا گیا یہ آدھے یورپ کی فتح کی تعداد تھی یورپ جس پر مسلمانوں نے 8 صدیوں تک حکمرانی کی 

عین جالوت میں منگولوں کی شکست 

  عین جالوت میں منگولوں کی شکست منگول ایمپائر ر ایک بہت بڑی سلطنت تھی جو کہ  ہلاکو خان کے دور میں آدھی دنیا کو تباہ کر چکی تھی سمر قند سے دمشق تک  مسلم دنیا ان کی غلام بن چکی تھی یہاں تک کہ منگول مصر پر حملہ آور ہوئے جہاں مملوکوں کی ایک چھوٹی سی ریاست تھی ان مملوکوں نے اپنے سے سینکڑوں گنا بڑی امپائر کو عین جالوت کے میدان میں شکست بھی اسی رمضان کے مہینے میں دی اس تاریخی شکست کے بعد منگول پھر کبھی سنھبل نہ پائے اور تمام مسلم  علاقے آزاد ہوگئے  

فتح مکہ

اللہ کا گھراور  نبی ﷺ کی جائے پیدائش ایسے فتح ہوا کہ مدینے سے ایک  عظیم لشکر مجاہد اعظم  ﷺ کی قیادت میں عین رمضان المبارک میں نکلا اور مکہ والوں کو اس سے مقابلے کی ہمت نہ پڑی یوں بغیر خوان خرابے  کے ایسی فتح ملی  جس نے اسلام کے لئے پورے عرب کا دروازہ کھول دیا

تخلیق پاکستان

ہندوؤں اور انگریزوں کے خلاف مسلمانوں کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں رمضان میں ہی جدید دور کی پہلی اسلامی ریاست عالمی نقشے پر پاکستان کی شکل میں نمودار ہوئی تو رمضان المبارک زبان کے چٹخارے اور لمبی نیند اور روزہ بہلانے کا مہینہ نہیں بلکہ اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر اسلامی نظام حکومت کو قائم کرنے کی جدوجہد کا مہینہ ہے 

auto